لاہور: جائیداد کی خاطر بیٹے کے اغواء کی پلاننگ کرنے والا باپ بے نقاب

لاہور: جائیداد کی خاطر بیٹے کے اغواء کی پلاننگ کرنے والا باپ بے نقاب

ایک نیوز: تھانہ اقبال ٹاؤن میں اغواء کا ڈراپ سین، باپ کی جائیداد کی خاطر بیٹے کو اغواء کی پلاننگ ناکام ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق سگے باپ نے جائیداد کی خاطر اپنے بیٹے کو اغواء کرنے کی پلاننگ کر ڈالی۔16سالہ نوجوان انس حیدریہ دیکھتے ہوۓ خود ہی گھر سے غائب ہو گیا۔تھانہ اقبال ٹاؤن ایس ایچ او آصف مانگٹ نےانس حیدر کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر لیا۔

انس کے واپس آنے پر ساری حقیقت سامنے آ گئی۔انس حیدر کا کہنا ہےکہ میرا والد جائیداد کی خاطر میرے تایا پر مقدمہ درج کروانا چاہتا تھا۔ جائیداد کی خاطر میرا والد اپنے بہن بھائیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرواتا رہتا ہے۔ میں اپنے والدین کے نامناسب رویہ سے دلبردشتہ ہو کر خود ہی گھر  سے گیاتھا۔ 

ایس ایچ او آصف مانگٹ کے مطابق مقامی پولیس نے چوبیس گھنٹوں سے قبل ہی انس حیدر کو تلاش کر لیا تھا۔