فٹبال کے فروغ کیلئے ٹی سی ایل اور آرسنل میں شراکت داری

Apr 07, 2023 | 13:54 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  ٹی وی برانڈٹی سی ایل نے دنیاکے مشہورانگلش فٹبال کلب آرسنل  کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی سی ایل اور ارسنل کا تعاون برطانیہ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں آرسنل کے حامیوں کو مزید دلچسپی کے مواقع فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ  کھیلوں کوفروغ دینے کیلئے ٹی سی ایل   آرسنل کے آفیشل ریجنل کنزیومر الیکٹرانکس پارٹنرکے طور پربھی سامنے آیا ہے۔

ٹی سی ایل آرسنل کلب کو اپنی پروڈکٹ رینج بشمول TVs او دیگر گھریلو آلات بھی فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ ٹی سی ایل اس شراکت داری میں اپنے صارفین کو ایمریٹس اسٹیڈیم میں براہ راست میچ دیکھنے کے ساتھ ساتھ موجودہ کھلاڑیوں اور لیجنڈسے ملنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

  ٹی سی ایل کے جنرل مینیجر سنی یانگ کا کہنا ہے کہ ''ہمیں آرسنل فٹ بال کلب کے ساتھ شراکت کرنے پر بہت خوشی ہے کیونکہ آرسنل دنیا کے پسندیدہ ترین فٹ بال کلبوں میں سے ایک ہے۔ آرسنل کے چیف کمرشل آفیسر جولیٹ سلاٹ  کا کہنا ہے کہ''ہمیں اپنے پارٹنرز کے طور پر ٹی سی ایل کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ شراکت داری آرسنل اور ٹی سی ایل دونوں کے لیے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور برطانیہ میں اپنے حامیوں کے ساتھ مشغول ہونے کا موقع فراہم کرے گی۔

ٹی سی ایل  کا کہنا ہے کہ ٹی وی میں دنیا بھر کے لوگوں کو جوڑنے اور ان کی دلچسپی بڑھانے کی منفرد صلاحیت ہوتی ہے اور ٹی سی ایل اپنی جدید ترین ٹی وی ٹیکنالوجی سے دنیا بھر کے لاکھوں ناظرین کوشانداراور کلیئر98انچ کی XL اسکرینز فراہم کر رہا ہے جس کے ذریعے سے ٹی سی ایل صارفین اپنے پسندیدہ پروگرامات اور میچز سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں