کسٹم حکام کا انوکھا کارنامہ،ٹمپرنگ میں پکڑی گئی گاڑی فروخت کیلئے کھڑی کر دی 

Apr 07, 2023 | 13:38 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کسٹم کا انوکھا کارنامہ، حکام نے ٹمپرنگ میں پکڑی گاڑی شوروم پر فروخت کیلئے کھڑی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق کسٹم انسپکٹر سہیل سلری ااور شیراز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے ایس پی صدر وضاحت کیلئے ذاتی حثیت میں طلب کر لیا ۔درخواست گزار کیجانب سے ایڈوکیٹ یسین عبدالناصر بٹ نے دلائل دیئے۔ وکیل نے موقف اپنایا کہکسٹم حکام کی جانب سے جعلی دستخط کا وکالت نامہ عدالت میں جمع کروایا گیا ہے۔ دونوں انسپکٹرز  نے جعلی دستخط کر کے عدالت کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ کسٹم حکام نے گاڑی کو ٹمہرنگ میں پکڑا تھا لیکن کسٹم حکام نے ٹمپرنگ کے الزم میں پکڑی گئی گاڑی کو ملتان روڈ پر فروخت کیلئے کھڑا کر دیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-07/news-1680856720-3260.mp4

شہری نے آپنی گاری شوروم میں دیکھ کر 15 پر کال کی تو پولیس اور کسٹم حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔جس کے بعد کسٹم اور تھانہ سبزازار پولیس کی ہاتھا پائی ہوگئی۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت انسپکٹر ظہیر علی سلری اور انسپکٹر شیراز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ 

مزیدخبریں