ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ظل شاہ کے قتل سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کے معاملے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوں گی کیونکہ انہوں نے جےآئی ٹی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
خیال رہے کہ ظل شاہ کے قتل سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو آج طلبی کا نوٹس بھجوا رکھا ہے۔