ہتھنی نورجہاں کی منتقلی، بین الاقوامی تنظیم فور پاز کی ٹیم سفاری پارک پہنچ گئی

ایک نیوز: بین الاقوامی تنظیم فورپاز کی ٹیم کا سفاری پارک کا دورہ، بیمار ہتھنی نورجہاں کی چڑیا گھر سے سفاری پارک کے انتظامات کا جائزہ لیا، نورجہاں کوصحت میں بہتری کے بعد سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نورجہاں نامی ہتھنی کو چڑیا گھر سے منتقل کرنے کے سلسلے میں بین الاقوامی تنظیم فور پاز کی 5 رکنی ٹیم کراچی کے سفاری پارک پہنچ گئی۔ ٹیم کے ارکان کو سفاری پارک کے عملے نے انتظامات پر بریفنگ دی۔ڈائریکٹر سفاری پارک کنور ایوب اور چڑیا گھر کے حکام بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔فور پاز کی ٹیم نے ہاتھیوں کے لیے مختص اراضی کا معائنہ کیا۔

سفاری پارک کراچی کی انتظامیہ نے بتایا کہ سفاری پارک میں ہتھنی نورجہاں کے لیے جگہ کا تعین کیا جائے گا۔ رکن فور پاز ڈاکٹر عامر خلیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کے لیے ماحول بہتر نہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت میں بہتری کے بعد نورجہاں کو سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔

ڈاکٹر عامر خلیل نے کہا کہ ہتھنی نور جہان اب خطرہ سے باہر ہے،نورجہاں کی سوجن بھی بہت حد تک کم ہوئی ہے،چڑیا گھر انتظامیہ کو میڈیسن دے دی گئی ہیں،نور جہاں کو مکمل توجہ کی ضرورت ہے،نور جہاں کے علاج میں اب کسی سرجری کی ضرورت نہیں ہے،نور جہاں ایک بار پھر پہلے کی طرح چلنے پھرنے کے قابل ہو جائے گی،سفاری پارک کا وزٹ کیا اس سے قبل زو کا بھی وزٹ کیا،گارڈن زو میں موجود ہتھنی کو لمبے عرصے تک خیال رکھنے کی ضرورت ہے،ہم نے سفاری پارک کے دو ہاتھیوں کی بھی صحت کا جائرہ لیا،جو جگہ ہم نے سفاری میں دیکھی وہ بہتر ہے یہاں دو مزید ہاتھی لائے جا سکتے ہیں،چڑیا گھر میں موجود دو ہاتھی یہاں لانے کا مشورہ دیا ہے،زیادہ تر چانسز ہیں کہ چند ہفتوں میں نور جہاں چلنے کے قابل ہو جائے گی،سفاری کے دونوں ہاتھی بہترین حالت میں ہیں۔

کنورایوب نے کہا کہ پہلے بھی ہمیں مشورہ دیا تھا کہ زو کے دونوں ہاتھیوں کو سفاری شفٹ کیا جائے،نور جہاں کی حالت میں بہتری کے بعد دونوں ہتھنیوں کو سفاری منتقل کیا جائے گا،ہتھنیوں کی منتقلی کے بعد ان کے مہاوت اور ڈاکٹرز بھی یہاں آجائینگے، ہمارے ہاس ڈیڑھ ایکڑ جگہ ہے مزید ساڑھے تین ایکڑ بنا رہے ہیں تاکہ ہاتھیوں کو پریشانی نہ ہو۔