ایک نیوز : موسم کی تبدیلی کیساتھ ڈینگی کیسز میں ممکنہ اضافے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز میں ڈینگی ٹیسٹ کے ریٹ فکس کردیے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈینگی ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1500 روپے ہوگی۔
پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے تمام نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس کوئی بھی لیبارٹری 1500 سے زائد قیمت وصول نہیں کرسکے گی۔تمام لیبارٹریز 24 گھنٹے سے پہلے ڈینگی ٹیسٹ کی رپورٹ دینے کی پابند ہوں گی۔پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی ٹیمیں ریٹس پر عملدآمد کے لیے چھاپے ماریں گی۔مہنگے ڈینگی ٹیسٹ کرنے والے اسپتال اور نجی لیبز کو سیل کردیا جائے گا۔