محسن نقوی کی سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کیلئے اہم ہدایات جاری

محسن نقوی کی سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کیلئے اہم ہدایات جاری

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں   سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لئے فوری اورپائیدار اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق  اجلاس میں محسن نقوی نے سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لئے فوری اورپائیدار اقدامات کی ہدایت جاری کی ہیں ۔    محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انڈسٹری رولز1996 اور موٹر وہیکل آرڈیننس1965 میں ترامیم لائی جائیں گی۔ اجلاس میں پنجاب کے منتخب بڑے روڈز پرڈیجیٹل وزن کانٹے لگانے کی تجویز کاجائزہ بھی لیا گیا۔ 

محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ٹرانسپورٹ کے ڈیجیٹل وزن کی پالیسی وضع کرے گا اور پنجاب ہائی وے پولیس مال بردار گاڑیوں میں مقررہ وزن کی چیکنگ کرے گی۔ڈیجیٹل کنڈوں کو پی آئی ٹی بی کی ایپ سے منسلک کردیاجائے گا۔ہر مال بردار گاڑی کے وزن کا ڈیٹا متعلقہ ضلع کے ڈیش بورڈ تک پہنچ جائے گا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرشنگ پلانٹ،غلہ منڈیوں، سیمنٹ، شوگر اور فرٹیلائز فیکٹریوں او ردیگر انڈسٹریز کے ویٹ مشینوں کو پی آئی ٹی بی ایپ سے منسلک کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز قانون، صنعت، لوکل گورنمنٹ، تعمیرات و مواصلات، ٹرانسپورٹ، اطلاعات، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ڈی جی ریسکیو 1122 اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-07/news-1680851971-5532.mp4