چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

Apr 07, 2023 | 12:15 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ مجسٹریٹ منظوراحمد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بات کرنے پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی آر 6 اپریل کو درج کی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے اپنی تقریرمیں فوجی افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، انہوں نے فوجی افسران اوران کے اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔

متن کے مطابق بول ٹی وی پر عمران خان کی تقریر سنی، عمران خان نے جنرل فیصل نصیر پر متعدد الزامات لگائے، عمران خان نے کہا کہ آئی ایس آئی کی ایماء پر جنرل فیصل مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کے خلاف ایف آئی آر مجسٹریٹ منظوراحمد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

مزیدخبریں