ایک نیوز: گوجرہ میں موٹرسائیکل سوار کے پیچھے بیٹھا شخص سڑک پر گڑ پڑا جسے تیز رفتار ٹرک نے روند ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق گوجرہ میں موٹر سائیکل سوار کے پیچھے بیٹھا شخص اونگھ آنے پر سڑک پر گر پڑا تھا جسے تیز رفتار ٹرک نے روند ڈالا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے میں 55 سالہ شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا اور ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔
ریسکیو 1122 نے لاش تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دی ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت اکرم 114 گ ب جڑانوالہ کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ،سندر کے علاقہ موہلنوال روئی نالہ کے قریب افسوس ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس میں تیز رفتار نامعلوم کنٹینڑ نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا تھا ۔حادثے کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان موقع پر ہلاک ہو گیا تھا۔ متوفی کی شناخت اویس ولد منیر کے نام سے ہوئی تھی جو شرقپور شریف کا رہائشی بتایا گیا تھا۔