خانپور: دن دیہاڑے ڈاکٹر زکے بچے اغواء، شہریوں میں  خوف و ہراس پھیل گیا

 خانپور: دن دیہاڑے ڈاکٹر زکے بچے اغواء، شہریوں میں  خوف و ہراس پھیل گیا

ایک نیوز: خان پور  میں اغوا برائے تاوان کے کیسز میں تشویشناک حدتک اضافہ ہو گیا ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق خان پور میں اغواء کاروں نے لیڈی ڈاکٹرز میاں بیوی کے 2 بچوں کو اغواء کر لیا۔11 سالہ شایان  اور 7 سالہ سبحان کو سکول جاتے ہوئے اغواء کیا گیا۔دونوں بچے گاڑی پر ڈرائیور کے ساتھ سکول جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے بچوں کو اغوا کر لیا۔  

پولیس ذرائع  کے مطابق اغواء ہونے والے دونوں بچے سابق ایم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور ڈاکٹر حسن محمود کے ہیں۔بچوں کی والدہ لیڈی ڈاکٹر اور دادا بھی ڈاکٹر ہیں۔بچوں کو شاہراہ عام پر گاڑی کے سامنے گاڑی لگا کر آغواء کیا گیا ہے۔ بچوں کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایک نیوز نیوز نے حاصل کر لی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 اغواء کار پینٹ شرٹس میں ملبوس دیکھے جاسکتے ہیں ،دن دیہاڑے اغواء کی واردات کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واردات اغواء برائے تاوان کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔اغواء کی واردات کا علم ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد شہر کے داخلی خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-07/news-1680850385-2608.mp4