ننکانہ صاحب: سرگرم ڈکیت گینگ کاسرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار

Apr 07, 2023 | 11:43 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سی آئی اے پولیس ننکانہ صاحب نے کارروائی کرتے ہوئے سرگرم ڈکیت گینگ کےسرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق  مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں سے چھینی ہوئی لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر مال مسروقہ برآمد ہوئی ہے۔  ملزمان سے دوران واردات استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔  گینگ سے ڈکیتی اور چوری سمیت 13 مقدمات کا سراغ لگا لیا گیا ہےجبکہ اسکی مزید تفتیش جاری ہے۔ 

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اکرام عرف نکو اوڈھ گینگ ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ پولیس ٹیم نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔  ڈی پی او اعجاز رشید نے انچارج CIA تصور منیر اور ہمراہی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں