ایک نیوز: احمدپورشرقیہ تھانہ نوشہرہ جدید میں پولیس حراست میں ملزم مبینہ تشدد کے باعث ہلاک ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم حافظ عابد کو تھانہ نوشہرہ جدید میں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کی حالت بگڑ گئی ملزم کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر اس کی حالت سنبھل نہ سکی اور دم توڑ گیا ۔ پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔
مقامی پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ حافظ عابد کو تھانے میں تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر عوام کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے ملزم کی حالت بگڑ گئی ملزم کو بگڑی ہوئی حالت میں ہی تھانے لے جاکر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ملزم حافظ عابد کو گزشتہ 12بجے چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا ۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے ورثاء کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ حافظ عابد پر تھانے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث وہ دم توڑ گیا دوسری جانب ڈی پی او بہاولپور نے مقامی ڈی ایس بھی کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے فوری طور پر حقائق سامنے لانے کی ہدایت کردی ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-07/news-1680849420-9323.mp4