حکومتی اتحاد نےکاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے،مقابلہ کرینگے،مریم اورنگزیب

Apr 07, 2023 | 11:25 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب الیکشن کے حوالے سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے گئے، انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات جھوٹ اور پروپیگنڈا ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی قیادت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ یہ اطلاعات من گھڑت اور محض قیاس آرائیاں ہیں۔ حکومت میں شامل تمام جماعتیں ایک ہی دن ملک بھر میں الیکشن کی حامی ہیں۔ میڈیا سے گزارش ہے کہ ایسی خبر نشر کرنے سے پہلے ترجمان سے تصدیق کرلے۔

انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ ، فتنے فساد، آئین شکن ،گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

مزیدخبریں