ایک نیوز: ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں 9 فری آٹا فراہم کرنے والے پوائنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ پر ضلعی انتظامیہ نے مفت آٹا ٹرکنگ پوائنٹس کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل کینٹ اور شالیمار میں 2 ،2 ، تحصیل سٹی ، رائے ونڈ میں بھی 2 ٹرکننگ پوائنٹس بند کر دیئے گئے ہیں،تحصیل ماڈل ٹاﺅن میں ایک مفت آٹا ٹرکنگ پوائنٹ بند کر دیا گیاہے جبکہ لاہور کے 4ماڈل بازاروں میں مفت آٹے کی فراہمی 24 گھنٹے جاری رہے گی،لوگوں کی انتہائی کم تعداد کی وجہ سے ٹرکنگ پوائنٹس بند کیئے گئے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ پر ضلعی انتطامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔