گرمی کی شدت اور ہوائیں بند، محکمہ موسمیات نےخبردار کر دیا

Apr 07, 2023 | 10:50 AM

ایک نیوز: شہر قائد میں گرمی کا پہلا روز سمندری ہوائیں بھی بند ہوگئی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرمی کی پیش گوئی کردی ہے۔ کراچی میں  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ 23 اشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں تین دن تک بند رہنے کا امکان ہے۔ آج سے 9 اپریل تک یہی صورتحال رہے گی۔  اس وقت 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرق کی جانب سے ہوائیں چل رہی ہیں، بعد میں ہواوں کا رخ تبدیل ہوکر شمال مغرب ہوجائے گا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان تین دنوں میں سمندری ہوائیں صبح اور دوپہر کے اوقات میں بلکل بند رہنے کا امکان ہے جبکہ شام اور رات میں  تھوڑی بہت ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 9 اپریل کے بعد بھی گرمی کہ شدت میں کچھ واضح کمی نہیں آئے گی ، اپریل عموما گرم مہینہ ہی ہوتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی محسوس بھی زیادہ کی جائے گی۔

مزیدخبریں