قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس سےقبل وزیراعظم ہاؤس میں بڑی ملاقات اہم فیصلے

Apr 07, 2023 | 10:42 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے  پاکستان کے ساتھ تجارتی و معاشی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتر ی چاہتا ہے۔
ذرائع کے مطابق  قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے  وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ،  ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  ملاقات میں  امریکی سفیر  نے پاکستان کی موجودہ صورت حال پر بھی وزیر اعظم سے تبادلہ خیال کیا،ذرائع کا کہنا تھا کہ و زیراعظم  شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاہدہ کے حوالے سے امریکہ سے مدد مانگ لی ہے ۔ ملاقات میںامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے  پاکستان کے ساتھ تجارتی و معاشی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا   کہ امریکہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتر ی چاہتا ہے اور آئی ایم ایف  سے ہونیوالے معاہدے کے حوالے سے بھی امریکہ اپنا اثر رسوخ دکھائے گا۔

مزیدخبریں