ایک نیوز: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے ساتھ تجارتی و معاشی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتر ی چاہتا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں امریکی سفیر نے پاکستان کی موجودہ صورت حال پر بھی وزیر اعظم سے تبادلہ خیال کیا،ذرائع کا کہنا تھا کہ و زیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاہدہ کے حوالے سے امریکہ سے مدد مانگ لی ہے ۔ ملاقات میںامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے ساتھ تجارتی و معاشی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتر ی چاہتا ہے اور آئی ایم ایف سے ہونیوالے معاہدے کے حوالے سے بھی امریکہ اپنا اثر رسوخ دکھائے گا۔