پی آئی اے مزدور یونین کا نائب صدر کرپشن کے الزام میں گرفتار

پی آئی اے مزدور یونین کا نائب صدر کرپشن کے الزام میں گرفتار

ایک نیوز: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی مزدور یونین کے عہدیدار کرپشن میں ملوث نکلے۔

رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پولیس نے پیپلزیونٹی کے نائب صدر اجمل ملک کو پی آئی اے ہیڈ آفس سے گرفتار کرلیا ہے۔ایئرپورٹ پولیس نے اجمل ملک کو میڈیکل شعبہ  میں کرپشن کرنے پر گرفتار کیا ہے۔  اجمل ملک پی آئی اے میڈیکل موٹر ٹرانسپورٹ بلڈنگ میں تعینات تھے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ میں پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل منیجر سیکیوریٹی ارشد بٹ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

اجمل ملک کے خلاف میڈیکل سینٹر میں مالی بد عنوانی ادویات کی اسٹاک میں ردو بدل کرنے اسکریپ کی چوری چھپے فروخت کا الزام ہے۔اجمل ملک کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 40/2023 تھانہ ایئر ہورٹ میں درج کروایا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-07/news-1680845366-9993.mp4

 ایف آئی آر  کے مطابق اجمل ملک کے خلاف  420/4/8/471/34 کی دفعات کے تحت درج ہوا  ہے اور انکا پرسنل اسٹاف نمبر P-57178 ہے۔ پیپلز یونٹی کے وائس پریزیًنٹ کے خلاف کرپشن کا مقدمہ پی آئی اے ڈپٹی جنرل منیجر سیکیوریٹی ارشد بٹ کی مدعیت میں درج کروایا گیا ۔اجمل ملک پر شعبہ میڈیکل میں تعیناتی کے دوران مالی بے ضابطگی بد عنوانی اور اسکریپ چوری چھپے فروخت  کرنے پر انتظامیہ نے تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے۔