اے این ایف کی اسلام آباد ٹول پلازہ پر کارروائی، 37 کلو منشیات برآمد

اے این ایف کی اسلام آباد ٹول پلازہ پر کارروائی، 37 کلو منشیات برآمد

ایک نیوز: اے این ایف نے منشیات کے خلاف  کاروائیوں کا سلسلہ جاری  رکھتے ہوئےاسلام آباد موٹر وے  اور ٹول پلازہ کے قریب 37کلو منشیات برآمد کر لی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر سے 21 کلو 600 گرام چرس اور 7 کلو 200 گرام افیون برآمد کی ہے  جس میں فیصل آباد کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔   اسلام آباد موٹر وے پر دوسری کاروائی میں چارسدہ کی رہائشی 2 خواتین سے 4 کلو 800 گرام چرس اور 3 کلو 600 گرام افیون برآمد کی گئی ہے۔ 

اے این ایف نے رنگ روڈ پشاورکے قریب واقع نجی کوریئر آفس میں لاہور اور مانسہرہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 3 کلو چرس اور 350 گرام آئس برآمد کی ہے،برآمدشدہ منشیات کو جوتوں کے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا۔ اے این ایف نےکوئٹہ سونا چوک کراچی روڈ کے قریب کار سے 9 کلو 600 گرام چرس اور 3 کلو آئس برآمد کی ہے جس میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی ملزم 5 کلو چرس برآمد  کی گئی ہے۔گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔