ایک نیوز: سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سُدھیر نائیک 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سُدھیر نائیک گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے اوران کے سر پر چوٹ آئی تھی جس کے بعد وہ ممبئی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ انہوں نے مختصر علالت کے بعد ہسپتال میں ہی اپنی آخری سانسیں لی تھیں۔
سُدھیر نائیک نے 70 کی دہائی میں بھارت کی جانب سے 3 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 85 فرسٹ کلاس میچز میں 35.29 کی اوسط سے 4 ہزار 376 رنز بنائےتھے۔اس کے علاوہ سدھیر نائیک ڈومیسٹک کرکٹ میں ممبئی کے سابق کوچ بھی تھے۔
The Mumbai Cricket Association is deeply saddened by the passing of Sudhir Naik ????
— Mumbai Cricket Association (MCA) (@MumbaiCricAssoc) April 5, 2023
His legacy will forever be etched in the history of Mumbai cricket. pic.twitter.com/pLfzheV0il
سُدھیر نے ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں چیف کیوریٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھائی تھیں ۔سُدھیرکے انتقال پر بھارتی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر سلیم درانی بھی انتقال کر گئے تھے۔