ایک نیوز: یوکرین کا جنگی منصوبہ افشا ہوگیا جس پر پینٹاگون نے تحقیقات شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا اور نیٹو کا خفیہ منصوبہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔امریکی منصوبے میں روس پر حملے کے لیے یوکرین کو مسلح کرنے سے متعلق معلومات شامل ہیں، جنگی منصوبے میں یوکرینیوں کی غیرمعمولی اموات کا ذکر کیا گیا ہے۔
دستاویز میں دعویٰ کیاگیا ہےکہ جنگ میں اب تک 71500 یوکرینی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ جنگ میں 16ہزار سے17ہزار روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔جنگی منصوبے میں ہتھیاروں کی منتقلی، بٹالین کی تعداد اور دیگرباتیں بھی شامل ہیں۔خفیہ دستاویز میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ یوکرین کی 12میں سے 9 بریگیڈ امریکا نے مسلح کیں۔