پاک نیوزی لینڈ سیریز: قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا آج سے آغاز

پاک نیوزی لینڈ سیریز: قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا آج سے آغاز

ایک نیوز: نیوزی لینڈ  کیخلاف  سیریز کی تیاری کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا 4 روزہ ٹریننگ کیمپ آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شروع ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق فہیم اشرف، عبداللہ شفیق آج جبکہ فخرزمان 10 اپریل کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔ قومی کھلاڑی 3 روز تک فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کریں گے جبکہ 10 اپریل کو انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلیں گے۔

افغانستان کے خلاف ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھانے والے عبدالرحمان کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے جبکہ  سابق فاسٹ باؤلر عمر گل ان کی معاونت کریں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 10 اپریل کو لاہور پہنچے گی۔

پاکستان اور نیوزی لیند کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔  نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔  شیڈول کے مطابق کراچی میں  تین ون ڈے میچز جبکہ راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی اور  دو ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق 14، 15 اور 17 اپریل کو لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہونگے جبکہ راولپنڈی میں 20 اور 24 اپریل کو سیریز کا چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔