امریکا میں ساتھی کی جان بچاتے ہوئے خاتون کوہ پیما جاں بحق

امریکا میں ساتھی کی جان بچاتے ہوئے خاتون کوہ پیما جاں بحق
کیپشن: A female mountaineer died while saving the life of her colleague in America(file photo)

ایک نیوز: امریکی ریاست یوٹاہ میں برفانی پہاڑ سر کرتے ہوئے برفانی تودے سے ساتھی کوہ پیما کی جان بچاتے ہوئے خاتون کوہ پیما ہلاک ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹاہ کی ڈوشین کاؤنٹی کے شیرف کا کہنا ہے کہ انڈین کینین پر 41 سالہ خاتون کوہ پیما دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ پہاڑ چڑھ رہی تھیں کہ اچانک اوپر سے برف کا ایک بہت بڑا ٹکڑا الگ ہوکر نیچے گرنے لگا، جس دوران بہادر خاتون نے اپنے ساتھی کی جان بچانے کیلئے اپنی جان کی داؤ پر لگا دی۔

شیرف کا کہنا تھا کہ خاتون کوہ پیما کی شناخت میگ او نیل کے نام سے ہوئی، وہ 21 سالہ ساتھی کوہ پیما خاتون کی جان بچاتے ہوئے برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہو ئیں۔

 واقعے میں 34 سالہ مرد کوہ پیما بھی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کیلئے ڈوشین کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔