پنشن اصلاحات پر احتجاج: پیرس میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے

پنشن اصلاحات پر احتجاج: پیرس میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے
کیپشن: Protests over pension reform: Violent protests erupt in Paris(file photo)

ایک نیوز: فرانس میں متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف پیرس دوبارہ میدان جنگ بن گیا، مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں، مشتعل مظاہرین نے فرانسیسی صدر کے پسندیدہ  کیفے سمیت متعدد عمارتوں کو آگ لگا دی۔

فرانس میں پینشن اصلاحات کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج کی نئی لہر کے 11 ویں روز مظاہرین نے پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے پسندیدہ کیفے کو آگ لگا دی،

کیفے میں لگی آگ بجھانے  کے بعد پولیس نے کیفے کے باہر رکاوٹیں ڈال کر سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے۔

ٹریڈ یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم نے ابھی گھٹنے نہیں ٹیکے نہ ہی ہار ماننے کا کوئی ارادہ ہے، احتجاجی تحریک میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت سے مومینٹم برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ پینشن اصلاحات کے قانون کے دفاع میں فرانسیسی صدر واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ اصلاحات بہت ضروری تھیں۔