برطانوی پولیس افسران پر سنگین الزامات: ''آپریشن کلین اپ'' شروع

Apr 07, 2023 | 04:26 AM

ایک نیوز: برطانوی پولیس کی کارکردگی پربیرونس کیسی کی تنقیدی رپورٹ کے بعد پولیس میں ’’آپریشن کلین اپ‘‘ شروع، سنگین جرائم سےنمٹنے والے افسران کو فورس میں غلط کاموں کی تحقیقات کا ٹاسک دیدیا گیا۔

میٹ کمشنر سر مارک رولی نے کہا کہ افسران کی جانچ پڑتال کا عمل سخت کر دیا گیا ہے، یہ میٹ پولیس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے گزشتہ 50 سال کا سب سے بڑا اقدام ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سینکڑوں پولیس افسران جنہیں پولیس میں نہیں ہونا چاہیے انہیں نکال باہرکریں گے۔

میٹ کمشنر نے ہوم سیکریٹری اور میئر لندن کو خط میں اقدامات سے آگاہ کردیا۔

بیرونس کیسی رپورٹ میں پولیس پر خواتین اور ہم جنس پرستوں سے بدسلوکی اور فورس پر ادارہ جاتی طور پر نسل پرستی کے الزمات عائد کیے گئے تھے۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی تھی کہ افسران کے خلاف شکایات کا درست جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق ہر پانچ میں سے چار افسران کے خلاف گھریلو اور جنسی تشدد کی شکایت پر مناسب کارروائی نہیں ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق لندن کے تین چوتھائی افراد کا خیال ہے کہ پولیس کا رویہ امتیازی ہے جبکہ ایک سروے کے مطابق نصف خواتین پولیس پر مکمل طور پر اعتماد کھو چکی ہیں۔

مزیدخبریں