ایک نیوز: عدالت کا پنجاب میں انتخابات کا حکم، الیکشن کمیشن کے وکیل نے تیاریوں کا پول کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق وکیل الیکشن کمیشن عرفان قادر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کی ہے۔ ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ ایک بیان میں انتخابات نہ ہونے کا کہہ چکے ہیں۔ اس پر عرفان قادر نے جواب دیا کہ جی الیکشن نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن ہوتے ہیں تو یہ غیرقانونی ہوگا۔ کیونکہ پاکستان کا آئین کہتا ہے کہ انتخابات سے قبل سارے پاکستان میں نگران حکومت ہوتی ہے جو وفاق میں بھی ہوتی ہے اور صوبوں میں بھی۔ اس کے بعد اکٹھے الیکشن ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیا آپ پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں۔ جو ایک مہینے کے بعد ایک الیکشن اور دوسرے مہینے کے بعد دوسرا الیکشن۔ کیا کبھی ہوا ہے اسطرح؟
پروگرام کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ 21 اپریل کے بعد نگران حکومت پنجاب میں ختم ہوجائے گی؟ جس پر عرفان قادر نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت ختم نہیں ہوگی۔ آئین میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔ جب تک الیکشن ختم نہیں ہوجاتے نگران حکومت کام کرتی رہے گی۔