لاہور: کپڑے کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

Apr 07, 2023 | 03:32 AM

ایک نیوز: لاہور کی مشہور لبرٹی مارکیٹ میں کپڑے کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ 

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ آگ لگنے کی وجہ سے دکان میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ 

ریسکیو ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آگ پر جلد ہی قابو پالیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں