تحریک انصاف کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کا مثبت ردعمل

تحریک انصاف کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کا مثبت ردعمل
کیپشن: Government's positive response to Tehreek-e-Insaf's offer of talks(file photo)

ایک نیوز: تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کا مثبت ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اگر  پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو ٹی وی انٹرویوز میں نہیں، خود سینیٹ کے اگلے اجلاس میں وفد بھیج کر بات آگے بڑھائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھا کہ حکومت الیکشن نہیں کراتی تو تحریک کیلئے تیار ہیں، جتنا لڑنا پڑا لڑیں گے، حکومت کو کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی سے بات کرے ، تاکہ ایک قومی الیکشن کی تاریخ طے کریں۔