پنجاب پولیس کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق صوبہ بھر کے تمام پولیس دفاتر میں پچاس فیصد ملازمین ڈیوٹی پر آئیں گے جبکہ باقی پچاس فیصد گھر سے کام کر یں گے۔
دوسری جانب لاہور میں پولیس کانسٹیبل محمد اختر کورونا سے زندگی کی بازی ہار گیا ۔محمد اختر تھانہ ڈیفنس سی میں تعینات تھا ۔ سی سی پی او لاہور کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر آٹھ سو چار اہلکار متاثر ہو ئے ،ایک سو چونتیس اہلکار اب بھی گھروں میں قرنطینہ ہیں ۔