پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موبائل بلاک کرنے کیلئےنئے خود کار نظام ایل ایس ڈی ایس کا آغاز کیا گیا ہے ، جس کے زریعے صارفین موبائل کا ممکنہ غلط استعمال روکنے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔پی ٹی اے نے کہا کہ ایل ایس ڈی ایس خود کار نظام ہے، جو پی ٹی اے سسٹم کیساتھ مربوط ہے، چوری شدہ موبائل کی شکایت کے بعد 24 گھنٹے میں بلاک کیا جائے گا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق صارفین پی ڈی اےکی ویب سائٹ پر بھی بلاکنگ کیلئےدرخواست دے سکتے ہیں، بلاکنگ درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد حوالہ نمبر فراہم کیا جائے گا اور گمشدہ فون ملنے پر صارفین موبائل ان بلاک بھی کرا سکیں گے۔