جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب
کیپشن: Main function of Defense and Martyrs Day at GHQ Rawalpindi

ویب ڈیسک: جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع پر شہداء کی تقریب جاری ہے۔

یوم دفاع پر قوم کی جانب سے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جنرل ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع و شہداء کی خصوصی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شریک ہوئے۔

وزیراعظم اور آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی، وفاقی کابینہ کے ارکان، اعلیٰ سول و عسکری حکام، شہداء کے اہلخانہ بھی تقریب میں موجود ہیں۔

اس سے قبل صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں بہادری اور اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری افواج کا حوصلہ اور فرض سے لگن ہی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا کہ معرکۂ ستمبر میں افواج کا جرأت و بہادری کا مظاہرہ آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔