سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ  

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ  
کیپشن: Big rise in gold price

ایک نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ  ہوگیا۔  

تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1400روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 63ہزار 500روپے ہوگئی،10گرام سونے کی قیمت میں 1200روپے اضافہ ہوا ،جس کے بعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 25ہزار 908روپے ہوگئی،جبکہ   چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 پر مستحکم  ہے۔  

دوسری جانب  عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کے اضافے سے 2518 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔  

یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار روپے اضافہ ہواتھا ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ 2لاکھ 62ہزار 100روپے ہوگئی تھی، جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 1714روپے کا اضافہ ہواتھا جس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ 24ہزار 708روپے  کا ہوگیا تھا ۔