باہر نکل کرتمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا،بانی کی تفتیشی افسرکو دھمکی

باہر نکل کرتمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا،بانی کی تفتیشی افسرکو دھمکی
کیپشن: I will not leave you and Chairman NAB when you come out, the founder threatened the investigating officer

ویب ڈیسک: نیا توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت کی سماعت کےدوران بانی پی ٹی آئی  نے نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دیدی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں نیا توشہ خانہ ریفرنس کےحوالے سے کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی  اپنی نشست سے اٹھ کر نیب کے تفتیشی افسر کے پاس پہنچے۔

عمران خان نے نیب کے تفتیشی افسرمحسن ہارون  سے کہا کہ تم نے جو کیسز بنائے ہیں تمہاری وجہ سے میری بیوی جیل میں ہے،  جب باہر نکلوں گا تو تمہیں اور چئیرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا، رہا ہوتے ہی تم دونوں کو عدالت میں لے کر جاؤں گا، بانی پی ٹی آئی کی نیب کے تفتیشی افسر سے گفتگو کے دوران متعدد افراد موجود تھے۔

قبل ازیں نیا توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔