الیکشن کمیشن: انٹراپارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد

Sep 06, 2024 | 14:30 PM

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کرتے ہوئے دس صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ ممبر سندھ نثار درانی کی جانب سے تحریر کیاگیا ہے، جس میں انٹراپارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر پی ٹی آئی کااعتراض مسترد کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف کے التواء کی درخواست بھی مسترد کردی جبکہ انٹرا پارٹی انتخابات کی کارروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پرفیصلے تک مؤخر کی استدعا بھی مستردکی گئی ہے۔

فیصلے میں الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو ایف آئی اے سےپارٹی آفس سے لے جائے گئے دستاویزات کی واپسی  کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 208 کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کے قانونی تقاضوں کاجائزہ لینا کمیشن کی ذمہ داری ہے، شق 209 تھری کے تحت سرٹیفکیٹ کے اجراء کے حقائق دیکھنا کمیشن کہ ذمہ داری ہے۔ 

مزیدخبریں