59 ویں یوم دفاع و شہداء پرسی جے سی ایس سی، سروسز چیفس کا خراج عقیدت

Sep 06, 2024 | 14:20 PM

ویب ڈیسک:ملک کے 59 یوم دفاع و شہداء پرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے ارض پاک کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کےمطابق عسکری قیادت نےاپنےپیغامات میں کہامادروطن کادفاع کرنےوالوں کی قربانی اوربہادری کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں،مسلح افواج نےدشمن کےمذموم عزائم ناکام بناکرتاریخی فتح حاصل کی،

1965 کی جنگ امید کی کرن تھی،جس نےقوم کےعزم کی مثال پیش کی، 1965 کی جنگ کی فاتحانہ وراثت کوفخرکےساتھ منارہےہیں،یہ دن قوم کےناقابل تسخیرعزم اور غیرمتزلزل جذبےکی مثال ہے، پاکستان کےان شہداء اورخصوصاًدہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیں دینے والوں کو دل کی گہرائیوں سےخراج عقیدت پیش کرتےہیں۔ 

شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،شہداءکی قربانیاں مضبوط،خوشحال اورپرامن پاکستان کیلئےجدوجہدکی ترغیب دیتی ہیں۔  

مزیدخبریں