ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا 

ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا 
کیپشن: Defense and Martyrs Day will be celebrated with great enthusiasm across the country today

 ایک نیوز:وطن کی حفاظت کے لیے تجدید عہد وفا   کا دن، ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ 

 6ستمبر 1965 کو ازلی دشمن نے ناپاک سازش کی بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد عبور کی دشمن فوج نے لاہور کی طرف اپنے ناپاک قدم بڑھائے ، افواج پاکستان کے بہادر جوان سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے پاک فوج کے افسروں،جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کا حملہ ناکام بنایا ۔  

یوم دفاع کے موقع پر آج شہر شہر تقریبات  منعقد ہوں گی  اور 1965 کی جنگ میں  وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔