دنیا کا سب سے چھوٹا ویکیوم کلینر

Sep 06, 2024 | 00:22 AM

ویب ڈیسک: بھارت میں ایک کالج کے طالب علم نے ری فل بال پوائنٹ قلم سے دنیا کا سب سے چھوٹا ویکیوم کلینر بنا کر گینیز ورلڈ ریکاڑڈ قائم کر دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق 23 سالہ ٹپالا ناڈامونی نے اپنےقلم کو 0.25 انچ کا ویکیوم بنانے کے لیے 238 ڈالر خرچ کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ویکیوم ایک چھوٹے چار وولٹ کی وابریشن موٹر سے سکشن پیدا کرتا ہے اور ذرات کو کھینچ سکتا ہے اور اس کو خالی کیا جاسکتا ہے۔

ٹپالا نے یہ ریکارڈ اس سے قبل 2020 میں 0.69 انچ بڑا ویکیوم کلینر بنا کر قائم کیا تھا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹپالا کا کہنا تھا کہ کالج کے تمام طلبا یہ چھوٹا سا ویکیوم کلینر دیکھ کر حیران تھے۔ 

مزیدخبریں