ایک نیوز :مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
چوہدری سالک کا کہنا تھاکہ پورے پاکستان اورپی ٹی آئی کومعلوم ہے وزیربننےکاشوق کس کو تھا، چوہدری شجاعت ان کے اصرار پر 3 بارپی ٹی آئی چیئرمین کے پاس گئےکہ مونس کو وزیر بنا دو۔انہوں نے کہا کہ انہی کے اصرار پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے ان کے لیے وزارت اعلیٰ مانگی۔
ان کا کہنا تھاکہ مجھے نہ تب وزیر بننے کا شوق تھا نہ بعد میں ہے، ماموں بیٹے کا غصہ مجھ پرنکال رہے ہیں، کوئی بات نہیں میرے بڑے ہیں۔
خیال رہے کہ پرویز الٰہی نے کہا تھاکہ شجاعت حسین نے مجھے خود پی ٹی آئی میں بھیجا، شجاعت حسین پی ٹی آئی میں سالک کی وجہ سے نہیں آتے، سالک کو وزیر بننے کا شوق ہے۔