ایک نیوز: بھارت کے خلائی مشن چندریان تھری سے منسلک سائنسدان والارمتی دل کا دورہ پڑنے سے موت کے منہ میں چلی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق والارمتی بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو) کی سائنسدان اور 23 اگست کو چاند کے جنوبی قطب پر کامیاب لینڈنگ کرنے والے مشن چندریان 3 میں شامل تھیں۔
والارمتی کو آخری مرتبہ مشن کی لانچ کے وقت کاؤنٹ ڈاؤن کرتے ہوئے سنا گیا تھا اور اتوار کو ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
وہ سال 1984 میں اسرو کا حصہ بنی تھیں اور ستیش دھون خلائی مرکز میں رینج آپریشنز پروگرام آفس کا حصہ تھیں۔ اس کے علاوہ ریڈار امیجنگ سیٹلائٹ ری سیٹ ون کی پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی رہیں۔