پاکستان،سری لنکا،بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل کولمبوروانہ ہوگی

Sep 06, 2023 | 18:57 PM

ایک نیوز :ایشیا کپ کے سپرفورمرحلےکےمیچزکھیلنےکیلئے پاکستان،سری لنکا،بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل دوپہر چارٹرڈطیارے سے کولمبوروانہ ہوں گی۔

خصوصی طیارے میں براڈ کاسٹرز اور دیگر حکام بھی ٹیموں کے ہمراہ کولمبو جائیں گے ۔

کولمبو میں بارشوں کے باوجود ایشین کرکٹ کونسل میچز کولمبو میں ہی کرانے پر قائم ہے ۔پی سی بی کے اصرار کے باوجود اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نہ ہوسکا ۔

پی سی بی کا اے سی سی کے صدر جے شاہ کو لکھا گیا خط بھی منظرعام پر آگیا۔

خط میں کہاگیا کہ بارشوں سے میچ متاثر ہونے پر گیٹ منی سمیت خسارے کا ازالہ اے سی سی کو کرنا چاہیے ۔قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے میچ میں احتجاجاً شرکت کرے گی۔

 

مزیدخبریں