ایک نیوز :وینس فلم فیسٹول میں اداکارہ ایما کورین کو "پینٹ لیس" فیشن اپنانے،صرف انڈرویئر پہن کر ریڈ کارپٹ پر فوٹو شوٹ کروانے پر سخت تنقید کاسامنا کرنا پڑا۔
Netflix سیریز "The Crown" اور اسٹریمنگ دیو کی فیچر لینتھ "Lady Chatterley's Lover" میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایما کوین نے فلم فیسٹول کے دوران فیشن برانڈ Miu Miu کے ڈریسز زیب تن کئے تھے ۔ وہ "ومنز ٹیلز" نامی تقریب میں شرکت کے لیے جب ریڈ کارپٹ پر پہنچیں تو فوٹوگرافرز سمیت تمام ناظرین چونک گئے۔ ایما کورین کا لباس سبز انڈرپینٹس کے ساتھ سبز کارڈیگن پر مشتمل تھا ۔
تاہم، کورین پہلی مشہور شخصیت نہیں ہیں جو صرف اپنے انڈرویئر پہن کر منظر عام پر آئیں ۔سپر ماڈل بیلا حدید نے بھی گذشتہ موسم خزاں میں گلی میں باکسر بریفس پہن کر تصویر کھنچوائی تھی، اور Lil Nas X نے مئی میں میٹ گالا میں صرف ایک G سٹرنگ پہن رکھی تھی۔