شہری خبر دار،گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹرانسفربند

Sep 06, 2023 | 16:43 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے موٹر رجسٹریشن کا 18 سالہ پرانا سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی جی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد علی کے مطابق 7 تا 10 ستمبر تک پنجاب بھر کی موٹر برانچز بند رہیں گی، اس دوران آن لائن ادائیگیاں بھی نہیں ہو سکیں گی جب کہ قریبی برانچ میں مینوئل ادائیگیاں کی جا سکیں گی۔

محمد علی نے کہا کہ سابقہ ڈیجیٹل سسٹم پر 2 کروڑ 30 لاکھ گاڑیوں کا ڈیٹا موجود ہے، اتنے بڑے ڈیٹا کی وجہ سے سسٹم مسائل کا شکار تھا، لہٰذا نئے سسٹم کے آنے سے سست روی اور ہیکنگ کا مسئلہ ختم ہوگا۔

ڈی جی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا تھا کہ نیا سسٹم ڈیٹا سیکیورٹی کے حوالے سے بھی بہتر ہے، معزز شہریوں کی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں، البتہ 11 ستمبر سے موٹر رجسٹریشن برانچز شہریوں کے لئے کھلی ہوں گی۔

مزیدخبریں