ایک نیوز (سلیمان اعوان): لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت 97 افراد کی رہائی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گورال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت نے حکومت پنجاب کی مقدمات میں نئی دفعات شامل کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کےدورکنی بنچ نے ضمانت کی درخواستیں واپس ٹرائل کورٹ کو بھیج دی ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمات میں نئی دفعات شامل ہوچکی ہیں، ملزمان نئی دفعات کے مطابق شامل تفتیش ہوں۔ملزمان نئی دفعات کے بعد ضمانت کےلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔
سپشل پراسیکوٹر فرہاد شاہ نے درخواست ضمانتوں کی مخالف کی۔ فرہاد شاہ نے کہا کہ مقدمہ میں نئی دفعات لگا دی گئیں ہیں،زیادہ تر ملزمان ریمانڈ پر ہیں،مقدمہ کی تفتیش جاری ہے ۔