ایک نیوز: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکا کہناہے کہ شہید کے والد بھی پاک بحریہ میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ہم بحیثیت قوم شہداء کے مقروض ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد کے والدین اور اہل خانہ سے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے ہمراہ تعزیت کے لئے ان کے گھر حاضری دی۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ شہید کے والد بھی پاک بحریہ میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ہم بحیثیت قوم شہداء کے مقروض ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد کے والدین اور اہل خانہ سے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے ہمراہ تعزیت کے لئے ان کے گھر حاضری۔ شہید کے والد بھی پاک بحریہ میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ہم بحیثیت قوم شہداء کے مقروض ہیں۔… pic.twitter.com/9O6zlfqX6A
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) September 6, 2023