ون ڈے کرکٹ میں بابر کی بادشاہت، شاہین کی اونچی اڑان

ون ڈے کرکٹ میں بابر کی بادشاہت، شاہین کی اونچی اڑان

ایک نیوز:  آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کی گئی ہے جس  میں پاکستان کے کپتان بابر  اعظم 882 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن دوسری اور بھارت کے شبمن گل تیسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کے امام الحق چوتھی اور فخر زمان ساتویں پوزیشن پر  موجود ہیں ہیں۔ ایشیا کپ کے آغاز سے قبل امام الحق تیسری اور فخر زمان پانچویں پوزیشن پر تھے۔

دوسری جانب ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹاپ 5 بولرز میں آگئے ہیں، تازہ رینکنگ میں شاہین آفریدی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ شاہین آفریدی ایشیا کپ کے آغاز سے قبل نویں پوزیشن پر تھے۔

بھارت اور نیپال کے خلاف شاندار بولنگ کے بعد فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے 4 درجے ترقی کی ہے، فاسٹ بولر نے 2  میچز میں 29 ریٹنگ پوائنٹس لے کر 4 درجے ترقی حاصل کی۔