میاں چنوں: طلبا تنظیموں میں جھگڑا، 5 افراد زخمی

Sep 06, 2023 | 15:54 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: میاں چنوں گورنمنٹ ڈگری کالج میں طلبا تنظیموں کے درمیان جھگڑا  ہوگیا جس سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق میاں چنوں کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں طلبا تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہوا جس سے ایک طالب علم اور اس کے عزیزو اقارب سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ علی تھراج اور اس کے ساتھیوں نے عبدالرحمن اور اس کے عزیزواقارب پر شدید تشدد کیا  جس کے بعد علی تھراج اور اس ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

 پولیس تھانہ سٹی میاں چنوں موقع پر پہنچ گئی ،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں پہنچا دیا گیا.

مزیدخبریں