ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 41 احسن عباس ایڈووکیٹ کو یادگار شہداء چونڈہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر احسن عباس شہداء کی قبروں پر حاضری کیلئےگئے تھے۔ یادگار شہداء سے حاضری سے باہر نکلتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے انھیں گرفتار کر لیا۔
احسن عباس سابق صوبائی وزیر اور ٹکٹ ہولڈر این اے 68 چوہدری غلام عباس کے صاحبزادے ہیں۔