ایک نیوز: چیئرمین ایف بی آرکی عدم حاضری پر سپریم کورٹ نے اظہاریِ برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد کا سیاسی بنیادوں پر تبادلہ سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت عظمیٰ نے چیئرمین ایف بی آرکی عدم حاضری پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ 8 جنوری 2019 کے آرڈر میں ایف بی آر کو بلایا گیا تھا۔
جسٹس اعجازالحسن نے استفسارکیا کہ ایف بی آر کہاں ہے؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ ایف بی آر کو اطلاع دی گئی تھی تاہم کوئی نہیں آیا۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرچیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیوکو طلب کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔