اسمگلنگ کی روک تھام: ایف سی نے داخلی و خارجی راستوں کا کنٹرول سنبھال لیا

اسمگلنگ کی روک تھام: ایف سی نے داخلی و خارجی راستوں کا کنٹرول سنبھال لیا
کیپشن: Prevention of Smuggling: FC takes control of entry and exit routes

ایک نیوز: پورے ملک میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت سندھ میں رینجرز نے بھی بڑی کارروائیاں کی ہیں۔ اسی طرح FC بلوچستان North نے گزشتہ رات داخلی و خارجی راستوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کے اسمگلنگ کی روک تھام کے احکامات کے بعد ایف آئی اے نے اقدامات شروع کر دیے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ساؤتھ مجاہد اکبر کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا۔ 

ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل سمیت تمام سرکلز کے ڈائریکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔ جس میں حوالہ ہنڈی اور اسملنگ کے روک تھام کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔ حوالہ ہنڈی اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔

اجلاس میں کراچی آنے والے تمام راستوں کی چیکنگ سخت کرنے اور کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حوالہ ہنڈی اور اسگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔