ایک نیوز : پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد پر افغان فورسز نے صبح شدید فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے سخت جواب ۔ کشیدگی کے باعث طورخم سرحد کو بند کردیا گیا ہے ۔ دونوں جانب ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق افغان فورسز سرحدی گزرگاہ کے متصل چیک ہوسٹ تعمیر کررہے تھے، ایف سی حکام نے افغان فورسز کو پوسٹ کی تعمیر سے منع کیا لیکن افغان فورسز نے تعمیر نہیں روکی جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ فائرنگ کے باعث تجارتی سرگرمیاں سمیت پیدل آمدورفت معطل ہے، فائرنگ کے تبادلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ افغانستان کے لیے تجارت اور سفر کے سلسلے میں یہ سرحدی گزرگاہ کافی اہم ہے
طورخم سرحدی گزرگاہ پر پاکستانی اور افغان فورسز میں فائرنگ pic.twitter.com/je49rkcfnh
— A.Waheed Murad (@awaheedmurad) September 6, 2023